ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلندشہر تشدد : یوگیش راج کے خلاف ثبوت ملتے ہی ہوگی کاروائی، میرٹھ رینج کے آئی جی نے کہا، گولی کس نے چلائی ابھی پتہ نہیں

بلندشہر تشدد : یوگیش راج کے خلاف ثبوت ملتے ہی ہوگی کاروائی، میرٹھ رینج کے آئی جی نے کہا، گولی کس نے چلائی ابھی پتہ نہیں

Thu, 06 Dec 2018 21:47:48    S.O. News Service

میرٹھ،6دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بلندشہر کے معاملے میں تشدد کے چار دن گزر جانے کے بعدبھی اس معاملے میں پولیس نے اہم ملزم یوگیش راج کوگرفتارنہیں کیاہے۔اب پولیس اس معاملے میں تمام ثبوتوں کے حوالے سے کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔اس کیس میں تحقیقات کے لئے میرٹھ رینج کے آئی جی رام کمار سے خصوصی بات چیت کی گئی ہے۔اس بات چیت کے دوران آئی جی رام کمار نے بتایا کہ گؤکشی معاملے میں 7سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گؤکشی پرانہوں نے کہا کہ غلطی سے ایف آئی آر میں ایک بچہ کا نام شامل ہواتھا، اب 11سالہ ساجد کی جگہ 26سالہ دوسرے ساجد نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں شامل ایک اورنابالغ بچہ کا نام ہٹا دیا ہے۔آئی جی رام کمار نے بتایا کہ اس طرح کے بہت سے نامزد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، لیکن اب بھی دوسروں کے خلاف کارروائی کرناباقی ہے۔آئی جی رام کمار نے بتایا کہ اب تک انسپکٹر کے قتل میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اہم ملزم یوگیش راج کواب تک گرفتارنہیں کرنے کے سوال پرانہوں نے کہاکہ اس کے خلاف اب تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں،ثبوت ملتے ہی کاروائی کی جائے گی،گولی کس نے چلائی اب تک پتہ نہیں چلاہے۔


Share: